ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بہار:ایک ماہ پہلے ہی نوکرشاہوں کو سیاسی الٹ پھیر کے مل گئے تھے اشارے

بہار:ایک ماہ پہلے ہی نوکرشاہوں کو سیاسی الٹ پھیر کے مل گئے تھے اشارے

Sat, 29 Jul 2017 19:24:43    S.O. News Service

پٹنہ،29جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی): بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن حکومت کے سیاسی الٹ پھیر کے بارے میں ہی پہلے ہی سینئر بیوروکریٹس کو اشارے مل گئے تھے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اعلی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے نتیش کمار نے کوئی بڑی میٹنگ منعقد نہیں کی تھی۔یہ اس وجہ سے تھوڑی حیرت انگیز بات تھی کیونکہ نتیش کمار تقریبا ہر ہفتے سینئر حکام سے ملتے ہیں اور سرکاری منصوبوں کے عملی جامہ کے سلسلے میں آراء لیتے رہتے ہیں۔اس سے پہلے جمعہ کو نتیش کمار کی قیادت میں بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی۔نتیش کے حق میں 131ووٹ پڑے اور مخالفت میں 108ووٹ پڑے۔نتیش کمار نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ جو کیا بہار کے لئے کیا،اب ریاست اور مرکز میں ایک ہی حکومت ہوگی۔


Share: